جرائم و حادثات
نظام آباد Vٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں ہیڈ کانسٹیبل بلندی سے گر کر ہلاک

نظام آباد:29/مئی (اردو لیکس ) زیر تعمیر عمارت سے اتفاقی طورپر گرکر ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔ یہ المناک واقعہ نظام آباد کے Vٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع سائی نگر ورنی روڈ پر پیش آیا
۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد ضلع کے اندالوائی پولیس اسٹیشن برسر خدمت ہیڈ کانسٹیبل سرینواس اپنا نیا مکان سائی نگر میں تعمیر کررہا تھا۔تعمیری کام پر پانی چھڑکاؤ کے دوران 3منزلہ عمارت سے حادثاتی طورپر پھسل کر نیچے گرپڑا جس کی وجہہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔
افراد خاندان کی شکایت پر پولیس کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔