تلنگانہ

تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں دو شیروں کی لڑائی میں ایک کی موت

کاغذ نگر  ( معخفم احمد ) تلنگانہ کے ضلع آصف آباد میں ایک شیر کی موت ہوگئی۔ضلع کے کاغذنگر منڈل کے داری گری جنگلاتی علاقہ میں اس کی موت ہوگئی۔اس کے سر اورگردن پر زخم کے نشان پائے گئے۔اس بات کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے صورتحال کاجائزہ لیا۔انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ دو شیروں نر اور مادہ  میں ہوئے تصادم کے نتیجہ میں اس شیر کی موت ہوئی ہے۔

شانتارام ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ،  نیرج کمار سی سی ایف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل رات دو شیروں کی لڑائی میں ایک شیر کی موت ہوگئی ۔ جانوروں کے ڈاکٹر سریکانت نے شیر کا پنچنامہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button