نیشنل

وزیراعظم نریندر مودی نے سکندرآباد _ وشاکھاپٹنم کے درمیان وندے بھارت ٹرین کا کیا افتتاح

حیدرآباد_ 15 جنوری ( اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ریموٹ  کے ذریعہ سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا۔ یہ وندے بھارت  تلنگانہ اور آندھرا پردیش  کے لیے پہلی ٹرین ہے۔ مسافروں کی سہولیات کے لئے جدید ترین ٹکنالوجی سے لیس مقامی طور پر تیار کردہ وندے بھارت ٹرین تیز، آرام دہ اور مسافردوست بنائی گئی ہے۔ وندے بھارت ٹرینوں نے رفتار، صلاحیت اور مسافروں کی گنجائش کے لحاظ سے ایک نیا رجحان قائم کیا ہے۔ اس ٹرین میں جدید حفاظتی انتظامات ہیں۔

 

سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم کے درمیان 700 کلومیٹر کا فاصلہ 7 گھنٹے میں طے کر نا اب ممکن ہے۔ وندے بھارت ٹرین مرکزی حکومت کی جانب سے تلگو ریاستوں کو سنکرانتی کے تحفہ کے طور پر شروع کی گئی ہے۔ سکندرآباد سے وشاکھاپٹنم روانگی کے دوران یہ ٹرین ورنگل، کھمم، وجئے واڑہ اور راجمندری اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔وندے بھارت ٹرین کی باقاعدہ خدمات  16 جنوری سے شروع ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button