انٹر نیشنل

 مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو عمان سے ہندوستان لانے کی تیاریاں! قومی چینل کا دعویٰ

نئی دہلی: مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کو عمان سے ہندوستان ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذاکر نائیک 23 مارچ سے عمان کا دورہ کرنے والے ہیں، اس دوران ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیاں انہیں حراست میں لینے کے لیے عمان کے حکام سے پہلے ہی رابطے میں ہیں۔ اعلیٰ انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے ایک قومی چینل نے یہ اطلاع دی ہے۔ نائک کو عمان میں دو لیکچرکے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ان کا پہلا لیکچر ‘قرآن ایک عالمی ضرورت’ عمان کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے منعقد کیا گیا ہے جو 23 مارچ کو رمضان المبارک کے پہلے دن منعقد ہونا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ نیوز وائرل ہورہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button