نیشنل

"کیرالہ اسٹوری” عوامی برہمی کے بعد کی گئی بڑی تبدیلی

نئی دہلی: متنازعہ فلم ’دی کیرالہ اسٹوری‘ کے فلمسازوں نے یوٹیوب پر جاری تازہ ٹریلر میں فلم کا مواد بدل دیا ہے۔ پہلے یہ دعوے کیے گئے تھےکہ 32 ہزار خواتین کا برین واش کیا گیا تھا اب تازہ ٹریلر میں کہا گیا ہے کہ 3 خواتین کی ذہن سازی کے بعد میں ان کا مذہب تبدیل کروایا گیا اور انھیں ہندوستان اور بیرون ممالک میں دہشت گردانہ مشن پر بھیجا گیا۔ اس سے قبل ٹریلر میں کہا گیا تھا کہ تقریباً 32000 خواتین کیرالہ سے لاپتہ ہو گئی اور قبول اسلام کے بعد انھیں داعش میں شامل کروایا گیا۔

جیسے ہی فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا کیرالہ کے چیف منسٹر نے اس فلم پر شدید تنقید کی تھی اورحکمران جماعت سی پی آئی (ایم) کی قیادت والے بائیں محاذ اور یو ڈی ایف نے مطالبہ کیا تھا کہ فلم کی اسکریننگ نہیں کی جانی چاہیے‌۔ مختلف گوشوں سے اس فلم پر امتناع کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اسی دوران 32 ہزار کی تعداد کو کم کرکے صرف تین کردیا گیا۔پروپیگنڈا فلم کے ٹیزر نے اب یوٹیوب پر ‘دی کیرالہ کہانی’ کی تفصیل کو تبدیل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button