وزیراعظم مودی آج شام 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے

وزیراعظم مودی آج شام 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے، جی ایس ٹی 2.0 کی تیاری مکمل
مرکزی حکومت کی طرف سے سامان اور خدمات پر عائد کیے جانے والے جی ایس ٹی (GST) میں اصلاحات چند گھنٹوں میں نافذ العمل ہونے والی ہیں۔ موجودہ چار سطحی ٹیکس (5، 12، 18، 28 فیصد) میں سے دو سطحیں (12 اور 28 فیصد) ختم کر دی گئی ہیں، جس کے بعد صرف 5 اور 18 فیصد کی سطحیں برقرار رہیں گی۔ حکومت نے تمام مصنوعات اور خدمات کو انہی دو سطحوں میں شامل کیا ہے، جبکہ لگژری اشیاء پر 40 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
یہ اصلاحات جی ایس ٹی 2.0 کے نام سے متعارف کرائی گئی ہیں اور یہ 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔ اسی پس منظر میں، وزیراعظم نریندر مودی آج شام 5 بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ نئے جی ایس ٹی سلیب کے تحت وزیراعظم کے اس خطاب پر ملک بھر میں خصوصی دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
اس خطاب میں ممکنہ طور پر جی ایس ٹی اصلاحات، امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات اور بڑھائی گئی H1B ویزا فیس پر بھی بات ہو سکتی ہے۔