جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ہجڑہ کے ہاتھوں معصوم روزہ دار کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک معصوم بچے کا قتل کردیا گیا۔ملزم عمران جو ہجڑہ بتایا گیا ہے، کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق  وحید نامی 8 سالہ بچہ کل اپنے پڑوس میں رہنے والے ہجڑے عمران کے گھر گیا تھا جہاں عمران نے بچے کا قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شبہ ہے کہ عمران نے گلا دبا کر بچے کا قتل کیا اور نعش کو موسی پیٹ نالے میں پھینک دیا۔ قتل کی وجہہ بچے کے ارکان خاندان سے لین دین بتائی گئی ہے۔ جس وقت لڑکے کا قتل کیا گیا وہ روزہ میں تھا

 تفصیلات کے مطابق وسیم خان، ایک ریڈی میڈ کپڑوں کے تاجر ہیں جو صنعت نگر انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاؤالدین کوٹی میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ وسیم خان کے بیٹے واحد (8) کو فضا خان نامی مقامی رہائشی نے قتل کیا ۔ وسیم خان نے چٹیوں کا کاروبار کرنے والی فضا خان کو چٹیوں کے لئے کچھ رقم دی تھی ۔ فضا خان نے اس رقم کو واپس نہیں کیا ۔ اس لیے دونوں کے درمیان اس معاملے میں لڑائی ہوتی رہی۔ اس پس منظر میں جمعرات کو بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد واحد نماز کے لئے گھر سے نکلا تھا لیکن رات دیر گئے تک واپس نہیں آیا ۔ جس پر والد وسیم خان نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی طرف سے دی گئی معلومات اور سی سی فوٹیج کے شواہد سے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ لڑکے کی نعش کو جنکالاواڑہ کے قریب ایک نہر میں پھینکا گیا ۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے نالہ میں تلاش کیا اور  پلاسٹک کے تھیلے میں ایک نعش ملی اور اسے برآمد کیا ۔ لڑکے کو قتل کرنے والے ملزم نے ہڈیاں توڑ کر بالٹی میں ڈال دیں۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button