تلنگانہ

جناب خواجہ خلیل اللہ سابق چیئرمین حڈا کا انتقال

جناب خواجہ خلیل اللہ سینئر کانگریس قائد سابق چیئرمین (حڈا )متحدہ آندھراپردیش و سابق چیرمین وقف بورڈ ہماچل ہریانہ و پنجاب کا انتقال ہوگیا۔گزشتہ چند دنوں سے وہ شہر حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع اسٹار ہاسپٹل میں آئی سی یو میں زیر علاج تھے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انھیں نمونیا ہوگیا تھا اس کے بعد اچانک طبیعت شدید ناساز ہونے پر اسٹار ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا ۔ دوران علاج آج ان کا انتقال ہوگیا۔جناب خواجہ خلیل اللہ کا نماز جنازہ اتوار بعد مغرب شاہی مسجد پبلک گارڈن میں ادا کی جائے گی اور تدفین خطہ صالحین دارالسلام روڈ پر انجام دی  جائے گی ۔مزید تفصیلات کے لۓ فون نمبر پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے

فون 9848032239-7799991217

متعلقہ خبریں

Back to top button