جرائم و حادثات

مسجدوں سے نمازیوں کے لیپ ٹاپس اور قیمتی اشیاء کی چوری کرنے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد: مساجد میں نماز پڑھنے والے مصلیوں کے لیپ ٹاپ اور قیمتی اشیاء کی چوری کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کی شناخت 26 سالہ ندیم کے طور پر کی گئی ہے جو موسیٰ رام‌ باغ کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔

 

پولیس نے اس کے پاس سے 6  لیپ ٹاپ اور ایک سیل فون ضبط کر لیا ہے۔‌ندیم نے شہر کے علاقوں افضل گنج، چندرائن گٹہ، چادر گھاٹ، خیریت آباد، آصف نگر اور حبیب نگر کی مسجدوں میں چوریاں کی ہیں۔

 

پولیس کے مطابق ملزم حیدرآباد کی مساجد میں نماز کے اوقات میں جاتا اور جب مصلی اپنے لیپ ٹاپ کے بیاگ اور قیمتی اشیاء وغیرہ رکھ کر نماز پڑھ رہے ہوتے تھے وہ ان کے لیپ ٹاپس کا سرقہ کر کے فرار ہو جایا کرتا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button