تلنگانہ

بی آر ایس اور بی جے پی کی مفاہمت سراسر غلط اور سفید جھوٹ ہے : نظام آباد بی آر ایس امیدوار باجی ریڈی گوردھن ریڈی

نظام آباد:10/مئی (اردو لیکس ) نظام آباد بی آر ایس پارلیمانی امیدوار و سابقہ ایم ایل اے مسٹر باجی ریڈی گوردھن نے ہندوتوا کے نام پر نوجوانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے اور ملک کو تباہ کرنے کے بی جے پی پارٹی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی بھلائی و ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا۔

 

اور ملک کی اثاثہ جات کو سرمایہ داروں کے حوالے کردیا۔ کیا نریندر مودی جیسے شخص کو پھر وزیر اعظم بنانا ملک کیلئے کیا ضروری ہے۔ نظام آباد بی آر ایس پارلیمانی امیدوار مسٹر باجی ریڈی گوردھن آج نظام آباد پریس کلب کی جانب سے منعقدہ میٹ دی پریس پروگرام سے مخاطب تھے کہاکہ نظام آباد پارلیمانی انتخابات میں امیدوار کے بجائے نریندر مودی کو اہمیت دی جارہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں بی جے پی زیر قیادت ریاستی حکومتوں میں ظلم وزیادتی حق تلفی و ناانصافی بالخصوص خواتین کے ساتھ بد سلوکی کی جارہی ہے اور ملک میں اس طرح کے حالات پید اکردئیے گئے ہیں کہ مرکزی حکومت سے سوال کرنے پر جیل بھیج دیا جارہا ہے۔اسی طرح سابقہ چیف منسٹر کے سی آر کی دختر مسز کے کویتا کو لیکر اسکام کے کیس میں ملوث کرکے جیل میں قید کردیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ مسز کے کویتا ہماری پارٹی لیڈر ہے اور ہم اپنی انتخابی تشہیری مہم میں ان کی فوٹو کو شامل کرتے ہوئے عوام سے رجوع ہورہے ہیں۔نظام آباد پارلیمانی امیدوار باجی ریڈی گوردھن نے کہاکہ نریندر مودی اور امیت شاہ ملک میں دستور کی تبدیلی و تحفظات کی بات کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ملک کے دستور کو نہ تبدیل کرسکتا ہے اور نہ ہی تحفظات ختم کرسکتا ہے۔ بی جے پی قائدین کا مقصد تحفظات کو ختم کرتے ہوئے تمام قومی اداروں کو خانگیانہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نظام آباد بی جے پی امیدوار اور کاکانگریس امیدوار دونوں ایک دوسرے کے دوست ہیں بی جے پی سے ٹی آر ایس کا اتحاد یا خفیہ مفاہمت ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا

 

۔ مسٹر باجی ریڈی گوردھن نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات سے قبل مجلس پارٹی ٹی آر ایس پارٹی کی تائیدی و مفاہمت رکھا کرتی تھی لیکن اس انتخابات میں مجلس پارٹی کانگریس کی تائید کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسز پرینکا گاندھی نے مجلس صدر اسد الدین اویسی کو بی جے پی کا ایجنٹ قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مجلسی قائدین و کارپوریٹرس پارلیمانی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی امیدوار (باجی ریڈی گوردھن) کی تائید کرتے ہوئے ووٹ دیں گے۔نظام آباد پارلیمانی امیدوار باجی ریڈی گوردھن نے موجودہ سیٹنگ ایم پی بی جے پی پارٹی پارلیمانی امیدوار دھرم پوری اروند پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بحیثیت ایم پی ڈی اروند نے عوام سے کئے گئے 5وعدے ہلدی بورڈ کا قیام، کال سنٹر و اسکل سنٹر کا قیام، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، نظام شوگر فیکٹری کے دوبارہ آغاز کرنے کے وعدوں پر کوئی عمل نہیں کیا

 

۔ اور مرکزی حکومت سے کوئی فنڈ نہیں لایا اور نہ ہی اپنے ایم پی فنڈ کو کہاں پر خرچ کئے کوئی پتہ نہیں۔ نظام آباد ایم پی ڈی اروند نے عوام کو دھوکہ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اور ان کے پانچ سال نظام آباد ضلع کیلئے ضائع ہوگئے۔ باجی ریڈی گوردھن نے نظام آباد بی جے پی ایم پی اروند پر فرقہ پرستی اختیار کرنے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ وہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران ہندو مسلم مسلمان، روہنگیا و پاکستان جیسے من گھڑت باتیں کرتے ہوئے پر امن ماحول کو پراگندہ کرتے رہے۔ اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنا اور گالیاں دینا ان کا وطیرہ رہا ہے جو باعث شرم ہے۔ بحیثیت ایم پی مسٹر ڈی اروند انتہائی نااہل ثابت ہوئے۔ نظام آباد پارلیمانی امیدوار بی آ رایس پارٹی باجی ریڈی گوردھن نے کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ مسلمانوں کو ووٹ بنک کی طرح ہی استعمال کیا ہے۔ مسلمانوں کی فلاح وبہبودی کیلئے کانگریس نے کچھ نہیں کیا۔

 

۱پچھلے اسمبلی انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹوں کے تقسیم کی وجہہ سے بی جے پی ایم ای اے منتخب ہوا ہے۔ اسی طرح پارلیمانی انتخابات میں بھی مسلم اقلیت کے ووٹ تقسیم ہوجاتے ہیں تو یقینا نظام آباد سے بی جے پی امیدوار کامیاب ہوگا۔ مسٹر باجی ریڈی گوردھن نے کانگریس پارلیمانی امیدوار جیون ریڈی کو نقلی سیکولر شخص قرار دیتے ہوئے کہاکہ پچھلے پارلیمانی انتخابات میں جیون ریڈی نے بی جے پی امیدوار دھرم پوری اروند کی تائید کی تھی۔

 

باجی ریڈی گوردھن نے اپنے آپ کو سو فیصد سیکولر شخص قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ مسلمانوں کی فلاح وبہبودی اور ترقی کیلئے متعدد عملی اقدامات کئے ہیں۔ باجی ریڈی گوردھن نے دعوی ٰ کرتے ہوئے کہاکہ بی آر ایس اور بی جے پی کی مفاہمت سراسر غلط اور سفید جھوٹ ہے۔پارلیمانی انتخابات میں جیون ریڈی تیسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات میں بی آ رایس پارٹی 10تا 12حلقوں سے شاندار کامیابی حاصل کرے گی

 

۔ قبل ازیں نظام آباد پریس کلب صدر راما کرشنا، جنرل سکریٹری شیکھر نے بی آر ایس پارلیمانی امیدوار باجی ریڈی گوردھن کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button