اسپشل اسٹوری

باپ کی آخری خواہش _ ہاسپٹل کے آئی سی یو میں 2 بیٹیوں کا نکاح

لکھنو _ 17 جون ( اردولیکس ڈیسک)  وینٹی لیٹر پر رہنے والے بیمار باپ کی خواہش پوری کرنے کے لیے دو بیٹیوں نے ہاسپٹل کے آئی سی یو میں شادی کرلی۔ ڈاکٹروں کی اجازت سے والد کی خواہش پوری ہو گئی۔ یہ واقعہ 16 جون کو  اتر پردیش میں پیش آیا۔

 

اترپردیش کے لکھنؤ چوک سے تعلق رکھنے والے سید محمد جنید اقبال کو چند روز قبل طبیعت بگڑنے پر ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ انھوں نے اپنی دونوں بیٹیوں تنویل اور درخشاں کی شادیاں پہلے ہی طے کر رکھی تھیں ان دونوں کی شادی 22 جون کو مقرر کی گئی تھی۔ اور جنید اقبال نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادی پر جائیں گے ۔ لیکن گزشتہ دو روز سے اقبال کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی

 

۔ جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے شادی میں جانے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹیوں کی شادی کو ان کی آخری خواہش کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جس پر ڈاکٹروں نے ہاسپٹل میں شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

 

آئی سی یو میں صرف دولہا، خاندان کے دو افراد اور نکاح پڑھانے والے قاضی کو اجازت دی گئی۔ ہاسپٹل کے عملے کی موجودگی میں دونوں بیٹیوں کے نکاح کی تقریب  اقبال جنید کے سامنے ادا کی گئی۔جنید اقبال اپنی بیٹیوں کی شادی دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔نکاح کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button