اسپشل اسٹوری

سعودی عرب میں “اونٹ” کا عالمی دن منایا گیا۔ اونٹ سے خصوصی انس کا ثبوت  

ریاض ۔ کے این واصف

اقوام متحدہ نے سارے سال میں کسی نہ کسی کا “یوم” منانے کے لئے تواریخ مقرر کر رکھی ہیں۔ ان تواریخ پر عالمی سطح پر دن منایا جاتا ہے۔ سعودی باشندوں کو اونٹ سے خصوصی انس پایا جاتا ہے۔ امسال سعودی عرب میں “یوم اونٹ” منایا گیا۔ جس کی تفصیلات اس طرح ہیں۔

 

سعودی عرب میں سنیچر 22 جون کو اونٹ کا عالمی دن منایا گیا۔ اسے اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر تسلیم کیا ہے۔اونٹ کا عرب خطے کے ساتھ ہمیشہ سے گہرا انسس اور قریبی تعلق رہا ہے۔عرب نیوز کے مطابق مملکت میں اونٹ ملکی ورثے کی اہم ترین علامتوں میں سے ہے۔ سعودی حکومت نے جانوروں کے تحفظ کےلیے وسائل وقف کرکے اس کی دیکھ بھال کی ہے۔

 

یہ دن جانوروں اور اس سے وابستہ تاریخی طور پر اہم سرگرمیوں کو اجاگرکرنے کے ساتھ میڈیکل کیئر، فوڈ سکیورٹی، اونٹ کی مصنوعات تیار کرنے اور آگاہی بڑھانے پرتوجہ مرکوز کرتا ہے۔تبوک کا علاقہ مملکت کے دیگرعلاقوں کے ساتھ اونٹوں کی دیکھ بھال اور تحفظ میں حصہ لیتا ہے اور یہ خطہ سیزنل ریس اور اونٹوں کی سرکاری تقریبات کے انعقاد کے لیے جانا جاتا ہے۔

 

اونٹوں کا عالمی دن 22 جون کو منانے کا مقصد صحرائی جانوروں کے مستقبل کو اس کی تاریخ سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ماحول کو بہتر بنانا ہے تاکہ لوگ اس جانور سے حاصل ہونے والے فوائد جان سکیں۔واضح رہے اونٹ ہزاروں سال سے عرب کی ثقافتی، اقتصادی اور قومی علامت رہے ہیں۔عرب خطے میں اونٹوں کے چرواہے اوراسے پالنے والے ثقافتی اور روایتی طور پر اپنا شجرہ نسب رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button