جنرل نیوز

شہر جنگاؤں کی مشہور شخصیت حضرت مولانا معیز الدین رشیدی امام خطیب مسجد محبوبییہ کا انتقال

تلنگانہ کے شہر جنگاؤں کی معزز اور معتبر ترین شخصیت حضرت مولانا معیز الدین رشیدی امام خطیب مسجد محبوبییہ ، نائب صدر جمعیت علماء، ناظم مدرسہ بریرہ نسوان برائے طالبات کا چہارشنبہ کی صبح حرکت قلب کے بند ہو جانے سے انتقال ہو گیا وہ دعوت و تبلیغ کے ذمہ دار بھی تھے

 

اور اپنے پورے بچوں کو حافظ قران بنا رہے تھے ان کے اچانک انتقال سے جنگاؤں میں غم وہ اندوہ کی لہر دوڑ گئی حفاظ کرام علماء کرام معززین شہر ہر کسی نے ان کے گھر پہنچ کر ان کے فرزندان کو پرسہ دیا ہر ایک کی آنکھیں اشکبار تھی اور مولانا کی خدمات کے معترف تھے مولانا عبدالحفیظ قاسمی مولانا حسنین ندوی مولانا فصیح الاسلام مولانا شاکر قاسمی و دیگر علماء کرام نیز عمائدین شہر نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

 

مرحوم کی نماز جنازہ انشاءاللہ بعد نماز عصر جامع مسجد جنگاؤں میں ادا کی جائے گی اور تدفین جدید عید گاہ میں واقع قبرستان میں عمل میں ائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button