جنرل نیوز

قطب الاقطاب حضرت سیدشاہ غلام احمد قادری المعروف بہ حضرت سیددادےشاہ پیر قادریؒ کے570ویں سالانہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کا آغاز

نارائن پیٹ: 16 جون (اردو لیکس) حضرت العلامہ سیدشاہ محسن احمد قادری المعروف بہ حضرت محسن بابا سجادہ نشین قطب الاقطاب حضرت سیدشاہ غلام احمد قادری المعروف بہ حضرت سیددادےشاہ پیر رحمہ اللہ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتےہوئے کہاکہ قطب الاقطاب حضرت سیدشاہ غلام احمد قادری المعروف بہ حضرت سیددادےشاہ پیر قادریؒ کے570ویں سالانہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کا بعد 18 /جون بروز منگل جلوس صندل مالی وضربات رفاعیہ مسجد ٹیکری سےبرآمد ہوکر درگاہ شریف پہنچےگا-بعدصندل مالی محفل سماع منعقدہوگی- 19 جون بروز چہارشنبہ بعد نمازمغرب جشن چراغاں ہونگے- 20 جون بروز جمعرات بعدنماز فجر زیارت شریف وجلسۂ عظمت اولیاءاللہ مقررہے- جسکی سرپرستی پیرطریقت حضرت سیدشاہ محمدغیاث الدین قادری قبلہ سجادہ نشین حضرت سیدشاہ محمد تقی سبز پوشؒ قادری نارائن پیٹ کریں گے۔ جبکہ زیرحمایت پیرطریقت حضرت سیدشاہ خلیل احمدقادری برادرسجادہ نشین بارگاہ حضرت دادےشاہ پیرؒ فرمائیں گے۔۔ جلسہ کی صدارت رہبرشریعت پیرطریقت حضرت سیدشاہ محسن احمد قادری المعروف بہ حضرت محسن بابا سجادہ نشین حضرت سیدشاہ دادےشاہ پیرؒ فرمائینگے-جبکہ نگرانی حضرت سیدمحمودمیاں حسینی صدرنشین حضرت دادے شاہؒ کمیٹی وکواپشن ممبر مجلس بلدیہ نارائن پیٹ کل ہند مجلس اتحادالمسلین فرمائینگے۔اس مقدس جلسہ سے مولانا شاہ محمد جعفر خان قادری رائچور،حضرت العلامہ حافظ مفتی محمدشفاعت علی نقشبندی مولوی کامل الحدیث والفقہ جامعہ نظامیہ نظامت وصدرمدرس دارالعلوم،حضرت علامہ مفتی فاروق مخاشن مولوی کامل جامعہ نظامیہ کےخطابات ہونگے-قراءت کلام پاک حضرت حافظ محمد فخرالدین تاج امام وخطیب جامع مسجد نارائن پیٹھ پیش فرمائینگے-جناب امیرالیاس قادری،حافظ محمد قتال حسینی بارگاہ رسالت مآبﷺمیں ہدیہ نعت شریف پیش کرینگے-نظامت کے فرائض جناب شیخ محمد حسین قادری انجام دینگے-بعدفاتحہ خوانی کھیر تقسیم کی جائےگی۔ عامتہ المسلمین سے شرکت کی خواہش کی گی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button