خدمت فاونڈیشن کا قربانی کے حصہ کے نام پر دھوکہ۔مرکزی صدر جمعیت القریش بیرون ممالک کا اظہار افسوس

خدمت فاونڈیشن کا قربانی کے حصہ کے نام پر دھوکہ۔مرکزی صدر جمعیت القریش بیرون ممالک کا اظہار افسوس
الاحساالہفوف ( سعودی عرب )20- جون ( ای میل )قربانی کے نام پر دھوکہ دے کر اپنی دنیا اور آخرت دونوں بھی برباد کرہے ہیں جناب محمد جلال الدین قریشی حسامی مرکزی صدر جمعیت القریش بیرون ممالک نے حیدرآباد کے مسلمانوں سے کہا کے کچھ روپے بچانے کی خاطر ایسے دھوکہ بازو ں کی چکر میں آجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ برادرانِ قریش جو برس کے بارہ مہینے عوام کی خدمات انجام دیتے ہیں جو کئی برسوں سے آپ لوگوں کو بڑی ایمانداری کے ساتھ روزانہ کا گوشت ہویا عید الاضحیٰ کے موقع پر کیوں نہ ہو فربہ جانوروں کو فروخت کرتے ہیں
قریش برداری سے اچھا جانوروں کو کوئی اور نہیں پہچان سکتا کہ کونسا جانور اچھا ہے اور کونسا نہیں ۔آج کل لوگ روپیہ کمانے کی خاطر ایک دھندا بنالئے ہیں اور معصوم عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں میری حیدرآباد کے تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ ائندہ سے قربانی میں حصہ لینا ہو یا جانور آپ لوگ برادرانِ قریش سے رابطہ کریں انشاء اللہ امید کرتا ہوں کہ وہ آپ کی رہبری کرینگے اور حیدرآباد کمشنر پولیس سے اپیل ہےکہ جن لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے ان کو انصاف دلائیں
جو دھوکے باز ہے ان سے پیسہ وصول کرکے جس کی امانت ان کے حوالے کی جائے۔ اور ان دھوکہ بازو ں کو سزا دی جائے ۔