جنرل نیوز

جناب غیاث الدین بابو خان کا انتقال ملت کا عظیم نقصان جناب محمد اظہر الدین ، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ کا تعزیتی بیان

جناب غیاث الدین بابو خان کا انتقال ملت کا عظیم نقصان

جناب محمد اظہر الدین ، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ کا تعزیتی بیان

 

جناب محمد اظہر الدین ، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ نے حیدرآباد کی معروف ملی و سماجی شخصیت جناب غیاث الدین بابو خان کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سانحہ ارتحال ملت کا عظیم نقصان ہے۔ مرحوم نے زندگی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں۔ ان میں خاص طور پر غیاث الدین بابو خان چئیریٹیبل ٹرسٹ اور زکوۃ چیریٹیبل ٹرسٹ قابل ذکر ہیں جس کے ذریعہ انہوں نے ملت کی تعلیمی ترقی اور معاشی ضروریات کی تکمیل کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ نا قابل فراموش ہیں۔ انہوں نے شہر حیدر آباد کے لئے اور ریاست کے مختلف مقامات پر اپنی فلاحی خدمات کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرئے اور ملت کو ان کا بہترین نعم البدل عطا کرئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button