صدر ملت اسلامیہ جگتیال سنٹرل کمیٹی کے انتخاب کا شیڈول جاری _ 2 اگست کو پولنگ

جگتیال _ 19 جون ( پریس نوٹ) صدر ملت اسلامیہ جگتیال کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ پولنگ 2 اگست کو ہوگی۔ الیکشن کمشنر صدر ملت اسلامیہ محمود علی افسر کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دو سال میں ایک مرتبہ ہونے والے صدر ملت اسلامیہ جگتیال سنٹرل کمیٹی کے انتخابات کا اعلامیہ 19 جون 2024 کو جاری کیا جائے گا۔
پرچہ نامزدگی کو 22 جون 2024 تا 24 جون 2024 (ہفتہ اتوار پیر) شام 30-5 بجے تا شام 30-7 تک امید وار اپنا درج کروا کر بمقام دفتر ملت اسلامیہ مسلم شادی خانہ قلعہ گڈہ جگتیال سے حاصل کرسکتے ہیں نامزدگی فارم کی قیمت 1500 ( پندرہ سو روپیہ) ہوگی۔ پرچہ نامزدگی کے ساتھ امیدوار کو 15 ہزار روپے جمع کرائے ہوں گے۔جو ناقابل واپسی ہوں گے۔ نامزدگی فارم داخل کر نیکی تاریخ 28 جون 2024ء تا 30 جون 2024 شام 30-5 بجے تا شام 00-9 تک الیکشن کمشنر دفتر هذا جگتیال مقرر کی گئی ہے پر چه نامزدگی فارم کی تنقیح 2 جولائی دوپہر 2 بجے سے منعقد ہوگی۔
پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 4 جولائی شام 30-5 بجے تا رات 00-9 تک مقرر کی گئی ہے پرچہ نامزدگی واپس لینے پر %50 فیصد فیس منہا کر لی جائیگی ۔ مقابلہ میں شریک امیدواروں کو انتخابی نشان 4 جولائی کو دو پہر 2 بجے الاٹ کیا جائیگا۔ اور ان کا مختص کردہ انتخابی نشان (Symbol) کی تفصیلات بتاریخ 5 جولائی 2024 ء کو جگتیال کی تمام مساجد میں چسپاں کی جائیں گی۔پولنگ 2 اگست بروز جمعہ بعد نماز جمعہ جگتیال کی تمام مساجد میں ہوگی۔ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے جگتیال کے مقامی حضرات جو کسی بھی مسجد میں نماز جمعہ میں شریک ہوں وہی ووٹ دینے کے حق دار ہوں گے اور نماز کے بعد مسجد میں داخل ہونے والوں کو ووٹ دینے کا حق نہیں ہوگا چاہے مقامی ہوں۔
ووٹ دینے کے 18 سال عمر کی تصدیق کیلئے آدھار کارڈ یا ووٹر آئی ڈی کارڈ یا کوئی بھی سرکاری شناختی کارڈ اپنے ساتھ لائیں۔ ورنہ ووٹ دینے کے اہل نہیں ہوں گے ۔ ووٹوں کی گنتی انشاء اللہ اس دن 2 اگست کو مسلم شادی خانہ قلعہ گڈہ جگتیال میں ہوگی بعد گنتی نتیجہ کا اعلان کیا جائے گا ۔
امیدواروں کو چاہیے کہ دستور کے شرائط کی سختی سے پابندی کریں مسلمانوں سے مکمل تعاون کی گذارش ہے اگر کوئی شخص یا اشخاص الیکشن کی کاروائی میں خلل اندازی یا کسی انتشار کا مرتکب ہو۔ اس کے ساتھ سخت قانونی کاروائی کی جائے گی جس کے لئے وہی ذمہ دار ہوں گے