جنرل نیوز

تلنگانہ اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان کے ہاتھوں اردو اسٹیکرس و پمفلٹس کی رسم اجرائی

صدائے اردو ویلفر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام اردو کے فروغ کیلئے عملی اقدامات

نظام آباد:20/جون (اردو لیکس) اردو زبان کو بحیثیت دوسری سرکاری زبان پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے سلسلے میں جہاں ریاستی حکومت عملی اقدامات کرنے کا دعویٰ کرتی رہتی ہے لیکن اردو زبان کے فروغ سے دلچسپی رکھنے والے محبان اردو کی کوئی کمی نہیں جس کی مثال صدائے اردو ویلفر اینڈایجوکیشنل سوسائٹی نظام آباد کی عملی اقدامات سے دی جاسکتی ہے۔ صدر صدائے اردو ویلفر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی مرزا افضل بیگ تیجان و عہدیداران افتخار، نہال، ڈاکٹر سمیع امان، صدیقی وفا، محمد ریاض الدین تحسین نے اردو زبان کے فروغ کیلئے مختلف قسم کے اسٹیکرس و پمفلٹس کی اشاعت عمل میں لاتے ہوئے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان کے ہاتھوں بمقام اردو گھرعلاقائی مرکز احمدی بازار، نظام آباد میں رسم اجرائی عمل میں لائی

 

۔ اس موقع پر صدر صدائے اردو ویلفر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی مرزا افضل بیگ تیجان نے مخاطب کرتے ہوئے اردو زبان کے فروغ دینے کیلئے مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ اردو کو تمام اسکولوں و کالجوں میں دوسری سرکاری زبان کے طورپر مضمون پڑھانے اور اردو ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے، آرٹی سی بس اسٹانڈ و بسوں پر اُردو تحریرکرنے اور مشاعرے منعقد کرتے ہوئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی طلبہ چاہے کسی زبان میں بھی تعلیم حاصل کررہے ہوں لیکن بحیثیت اردو زبان کو دوسری مضمون (سیکنڈ لنگویج)کے طورپر نہ لینے سے اس کے مستقبل میں سنگین عواقب و نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا خمیازہ آنے والی نسل کو بھگتنا پڑے گا اور اس طرح سے اردو زبان کا خاتمہ بھی ہوجائے گا۔ مرزا افضل بیگ تیجان نے کہاکہ بعض طلبہ زیادہ نشانات حاصل کرنے کیلئے عربی زبان کو (سیکنڈ لنگویج) کے طورپر استعمال کرتے ہیں

 

لیکن اس اقدام سے اردو زبان کو نقصان ہی پہنچے گا۔ صدر صدائے اردو ویلفر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی مرزا افضل بیگ تیجان نے ریاستی اردو اکیڈمی کے ذریعہ اردو زبان کے فروغ کیلئے ہر ممکن عملی اقدام کرتے ہوئے اردو زبان کا تحفظ کرنے کی خواہش کی ہے۔ جس پر اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان نے ہر ممکن عملی اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔اس موقع پر صدائے اردو سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان، ڈائرکٹر سکریٹری شیخ لیاقت حسین کی شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button