نیشنل
دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجریوال کو مل گئی ضمانت

دہلی _ 20 جون ( اردولیکس) دہلی کے چیف منسٹر و عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیر اروند کیجریوال کو شراب پالیسی معاملہ اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔
دہلی کی راؤس ایوینیو کورٹ نے جمعرات کو ایک لاکھ روپئے کے شخصی مچلکے پر ضمانت دے دی۔ منی لانڈرنگ کیس میں راوس ایونیو کورٹ نے ای ڈی کی گرفتاری اوراس کے دعوی کو خارج کرتے ہوئے ضمانت دے دی ہے۔ راوس ایوینیو کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد کیجریوال کو بڑی راحت ملی ہے۔ اس سے پہلے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کے لئے عدالت نے انہیں عبوری ضمانت دی تھی۔
اس کے بعد انہیں 2 جون کو پھرسے جیل جانا پڑا تھا۔ لیکن اس مرتبہ چیف منسٹر اروند کیجریوال مستقل ضمانت مل گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ ضمانت کی منظوری کے بعد چیف منسٹر دہلی جمعہ کو جیل سے باہر آئیں گے