نظام آباد ضلع میں ٹمریز اسکولس میں داخلوں پر اظہار اطمینان طلباء کی تعلیم پر توجہ دینے پر زور
کسی بھی شکایت کے بروقت ازالہ کی ضرورت محمد علی شبیر مشیر ریاستی حکومت نے ٹمریز عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کا انعقاد
نظام آباد 20/جون (اردو لیکس)جناب محمد علی شبیر ریاستی مشیر برائے اقلیت و درج فہرست طبقات نے آج نظام آباد آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں اقلیتی بہبود آفیسر مسز کرشنا وینی اور آر یل سی ٹمریز ایم اے بصیر کے ساتھ ٹمریز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر عہدیداروں نے بتایا کہ ٹمریز کے متحدہ ضلع نظام آباد کے ٹمریز اسکولس کی کارکردگی سے واقف کرایا اور داخلوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ متحدہ ضلع میں جملہ (23) اسکولس اور جونیر کالجس کارکرد ہیں
جس میں (8) لڑکیوں کے لئے اور (9) طلباء کے لئے مختص ہیں جبکہ کاماریڈی میں (4) بوائز اور (2) گرلز ہیں داخلے حوصلہ افزاء ہیں ایم اے بصیرنے بتایا کہ تمام ہی اسکولس میں داخلوں کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ جونیئر کالجس میں داخلے ہے جاری ہیں جناب محمد علی شبیر نے تمام علاقوں میں مذہبی اور فلاحی تنظیموں کے تعاون سے بھرپور داخلے دلانے کے لیے کوشش کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اسکولس میں اقلیتوں کو بھرپور مستفد کیا ی جائے ایم اے بصیر بتایا کہ متحدہ ضلع میں کام مساجد دینی اداروں اور تنظیموں کے تعاون سے ان اسکولس میں داخلوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے انہوں نے عہدے داروں کو مشورہ دیا کہ وہ ان اسکولس میں کسی بھی شکایت پر بروقت ازالہ طلباء و طالبات کی بہتر نگہداشت اور تربیت کو یقینی بنانے کی خواہش کی
تاکہ اچھے ماحول میں طلباء طالبات ان اسکولوں سے تعلیم حاصل کریں اور حکومت کا مقصد پورا ہو سکے انہوں نے متحدہ ضلع کے ٹمریز کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر سید نجیب علی سابقہ رکن بورڈ اف گورنرس اردو اکیڈمی این رتنا کر بھی موجود تھے