تلنگانہ

بلقیس بانو کیس ، مجرموں کی رہائی پر تارک راما راؤ نے مودی حکومت کو لیا آڑے ہا تھ

حیدرآباد _ 16 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو نے گجرات فسادات کے دوران  بلقیس بانو  نامی خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کرنے والے 11 مجرمین کو گجرات حکومت کی جانب سے عام معافی کے تحت رہا کردینے پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

اس واقعہ پر تارک راما راو نے ٹیوٹر پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور گجرات حکومت کو آڑے ہاتھ لیا۔انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو ایسے وقت عصمت ریزی کے 11 مجرموں کو عام معافی دی گئی جب وزیراعظم مودی یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے تحفظ پر بیان دیتے ہیں اور دوسری طرف مودی کی آبائی ریاست گجرات میں عصمت ریزی کے مجرموں کو رہا کیا جاتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button