تلنگانہ

نظام آبادکے ہر ایک بلدی ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کیلئے 10لاکھ روپئے فنڈ منظور

میئر بلدیہ نیتو کرن کی صدارت میں نظام آباد بلدیہ کے اجلاس عام کا انعقاد 

نظام آباد:22/جون (محمد یوسف الدین خان) نظام آباد میونسپل کارپوریشن کا  جنرل باڈی اجلاس آج میئر بلدیہ مسز نیتو کرن شیکھر کی صدارت میں دفتر بلدیہ کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ، ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائنا، ڈپٹی میئر محمد ادریس خان، کمشنر بلدیہ مندامکراند، مجلس بلدی فلور لیڈر محمد شکیل احمد فاضل، کانگریس فلور لیڈر روہیت کمار، بی جے پی فلور لیڈر شراونتی ریڈی، کانگریس کارپوریٹرس ایم اے قدوس، ببلو خان، اکبر حسین، ہارون خان، شیوچرن، مجلسی کارپوریٹرس ماجد صدیقی، عبدالعلی باغبان، میر ارشاد علی سمیر، محمد نصیر، کو آپشن ممبر شہباز احمد، بی جے پی کارپوریٹرس نیالم راجو، ملیش یادو، سائی وردھن، ویلڈنگ نارائنا، ماسٹر شنکر، بلدیہ انجینئر آنند ساگر، ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئرس مشتاق احمد خان، ایم اے رشید، اسسٹنٹ انجینئر سید عنایت کریم، سلمان، انچارج ہیلتھ آفیسر محمد ساجد علی۔ریونیو آفیسر نریندرکے علاوہ سانیٹری انسپکٹرس اور دیگر بلدی عہدیداروں نے شرکت کی۔

 

اجلاس کا آغاز آج صبح 11:00بجے ہوا۔ اور شام 5:30بجے تقریباً مسلسل 6گھنٹے تک تک جاری رہا۔بلدیہ کے جنرل باڈی ایجنڈہ میں جملہ 68نکات پر مشتمل رہا جس میں زیادہ تر نکات لیبرس آؤٹ سورسنگ ملازمین، گاڑیوں کو کنٹراکٹ اساس پر توسیع دینے اور میونسپل کارپوریشن میں ضم کئے گئے گرام پنچایتوں پر مشتمل ڈیویژنوں میں پینے کے پانی کی سربراہی، صاف صفائی وغیرہ کے کاموں کو انجام دینے کیلئے شامل کئئے گئے اس اجلاس میں مجلسی بلدی فلور لیڈر محمدشکیل احمد فاضل نے نظام آباد شہر بالخصوص مسلم اقلیتی محلہ جات و ڈیویژنوں میں تمام منظورہ زیر التواء کاموں کو مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

اور کہا کہ تعمیری و ترقیاتی کاموں کیلئے حکومت سے حاصل ہونے والے فنڈ کو محکمہ آر اینڈ بی کے بجائے نظام آباد بلدیہ کومختص کروانے کیلئے کوششیں کی جائیں۔ تاکہ منتخبہ بلدی نمائندے عوامی مسال کو اس فنڈ سے تعمیری کام کے ذریعہ مکمل کروائے جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ نظام آباد شہر میں واقع قلعہ روڈ تنگ دامن ہوگئی ہے۔ شب وروز بڑی بڑی گاڑیاں کی آمد روفت سے نہ صرف ٹرافک کے مسائل پیدا ہوئے بلکہ حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔ اور قلعہ روڈ پر کئی اسکولس ہونے کی وجہہ سے ہمیشہ آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کے پیش نظر ماہ رمضان کی طرح قلعہ روڈ پر ٹرافک پر تحدیدات عائد کرتے ہوئے بڑی گاڑیوں و آر ٹی سی بسوں کو دوسرے راستوں سے گذارا جائے۔

 

جس پر میئر بلدیہ نیتو کرن نے اس سلسلہ میں آر ٹی سی بلدیہ اور ٹرافک پولیس حالات کا جائزہ لیکر مناسب عملی اقدامات کریں گے۔ مجلسی فلور لیڈر شکیل احمد فاضل نے ہر ڈویژن کو تعمیری و ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کیلئے 1کروڑ روپئے منظور کرنے کے مطالبہ پر میئر بلدیہ نیتو کرن شیکھر نے ہر ایک ڈویژن کو فی کس 10لاکھ روپ؛ئے منظور کرنے کا اعلان کیا۔

 

اس موقع پر ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ نے کہاکہ نظام آباد شہر کی ترقی کیلئے بلدی عوامی نمائندوں کپر مشتمل ایک وفد چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کروانے اور فنڈس منظور کرنے کیلئے نمائندگی کریں گے۔ جس پر مجلس فلور لیڈر محمد شکیل احمد فاضل نے اس پیشکش کا خیر مقد م کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ ایم یل سی کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button