ایجوکیشن

اردو میڈیم اسکول اوٹکور کو ریاستی سطح بسٹ اسکول ایورڈ 

اردو اکیڈمی جدہ ، حیدرآباد کی جانب سے   ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری اردو میڈیم مدراس میں منڈل پریشد پرائمری اسکول اردو میڈیم اوٹکور ضلع نارائن پیٹ کو ان کی بہترین کارکردگی کے لئے ریاستی سطح پر بیسٹ اسکول ایوڈ سے نوازا گیا یہ ایوارڈ مدینہ ایجوکیشنل سنٹر نزد جج ہوز نامپلی کے ایڈیٹوریم میں  محمد علی شبیر مشیر برائے ایس سی ، ایس ٹی ، اوبی سی واقلیتی امور تلنگانہ   طاہر بن حمدان چیرمین ریاستی اردواکیڈمی تلنگانہ عبیداللہ کوتوال  چیرمین

 

مائناریٹی فائنانس کارپوریشن تلنگانہ  ایس اے شکور  ڈائریکٹر دائرۃ المعارف جامعہ عثمانیہ  خلیق الرحمن  نیشنل کو آرڈینیٹر آل انڈیا کانگریس کمیٹی، امتیاز اسحاق  سابق چیرمین اقلیتی مالیاتی کمیشن کے ہاتھوں  فضل احمد ہیڈ ماسٹر نے اپنے اسٹاف کے ساتھ حاصل کیا ۔

جس کے لئے ہیڈ ماسٹر فضل احمد ، ساتھی اساتذہ عبدالغفار ، عبد الکریم , فرحت بیگم ، زرینہ بیگم نے اردو اکیڈمی جدہ حیدرآباد کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button