مبارکباد
ناگرکرنول میں محکمہ پولیس کے دو اے ایس آئیز اسلم خان اور بالراج کو تہنیت
ناگر کرنول : 30 جون (اردو لیکس) ناگرکرنول ڈسٹرکٹ جج اور بار اسوسیشن کی جانب سے محکمہ پولیس کے دو اے ایس آئی اسلم خان اور بالراج کو تہنیت پیش کی گئ جو وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش ہورہے ہیں۔ واضح رہے کے یہ دونوں افسران ناگرکرنول سیشن کورٹ میں لائسن آفیسر کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ اسی سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جج ڈی راجیش بابو اور جونئیر سیول جج پوٹا مونیکا کی قیادت میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں بار اسوسیشن کے صدد ایڈوکیٹ رادھا کرشنا’ جنرل سیکریٹری پاروتھ ریڈی کے علاوہ دیگر وکلاء’ عدالتی عملہ’ محکمہ پولیس کے عہدیداران و معززین شہر نے شرکت کی