مبارکباد

مرزا عرفان بیگ جونیئر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفس نظام آباد کو یوم‌ تاسیس تلنگانہ کے موقع پر چیرمین آر ٹی سی کے ہاتھوں توصیفی سند

نظام آباد 3/ جون (اردو لیکس)یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفس نظام آباد میں بحثیت جونیئر اسسٹنٹ خدمات انجام دینے والے مرزا عرفان بیگ کو ان کی عمدہ کارکردگی کے پیش نظر ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ضلع انتظامیہ کی جانب سے بسٹ ایمپلی کا انتخاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انٹیگریٹڈ کلکٹریٹ آفس پر منعقدہ تقریب میں تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی چیرمین و رکن اسمبلی رورل باجی ریڈی گوردھن کے ہاتھوں توصیف نامہ سند سے نوازا گیا

 

اس موقع پر ریاستی وزیر عمارات وشوراع و امور مقننہ وی پرشانت ریڈی، ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو ، نظام آباد اربن رکن اسمبلی بیگالہ گنیش،میئر نیتو کرن شیکھر، نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی، اے جیون ریڈی رکن اسمبلی آرمور پی یو سی چئیرمین، ڈی وٹھل راؤ ‌ضلع پرشید چیرمین کے علاوہ دیگر موجود تھے

 

 

مرزا عرفان بیگ کو توصیف نامہ سند سے نوازے جانے پر ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیئر آفیسر ڈی رمیش و اسٹاف کے علاوہ عزیز واقارب و دوست احباب نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button