تلنگانہ

آر ایس ایس اور بی جے پی نظریہ رکھنے والوں کو کانگریس میں جگہ نہیں۔ بھارگو دیش پانڈے

عادل آباد۔31/جولائی(اردو لیکس)سابق ضلع کانگریس کمیٹی عادل آباد  صدر بھارگو دیش پانڈے نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی ذہنیت اور نظریات رکھنے والوں اور پیاراشوٹ امیدواروں کو کانگریس پارٹی میں اسمبلی  کا ٹکٹ نہیں ملے گا.

 

پیر کے روز بھارگو دیش پانڈے نے عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی صدر ساجد خان اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی جنرل سیکریٹری گنڈرات۔سجاتا کے ہمراہ سابق وزیر چلکوری رام چندر ریڈی کی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ ریاستی کانگریس کمیٹی ان تمام قائدین اور کارکنوں تسلیم کرے گی جنہوں نے کانگریس پارٹی کی ترقی کے لئے سخت محنت کی ہے۔کانگریس پارٹی 2023 کے انتخاب میں ان قائدین کو رُکن اسمبلی امیدوار بننے کا موقع دیں گے جنہوں نے سخت محنت کی ہے اور جھنڈا اپنے کندھوں پر اٹھایا ہے۔انہوں نے واضع کیا کہ حال ہی میں شامل ہونے والے پیراشوٹ اور آر ایس ایس اور بی جے پی کی ذہنیت اور نظریات رکھنے والوں کو کانگریس قیادت 2023 میں رُکن اسمبلی امیدوار کے طور پر موقع نہیں دے گی۔

 

انہوں نے صاف صاف الفاظ میں کہا کہ حلقہ اسمبلی عادل آباد کے اُمیدوار کے طور پر عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی صدر ساجد خان اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی جنرل سیکریٹری گنڈرت سجاتا اور سابق مارکیٹ کمیٹی چیئرمین سنجيوا ریڈی میں سے کوئی ایک ہوگا؟انہوں نے کہا کہ سابق وزیر کانگریس پارٹی کے سینئر قائد آنجہانی چلکوری رام چندر ریڈی کے دکھائے ہوئے راستے پر ہم سب ایک ساتھ چلتے ہوئے مل کر کام کریں گے اور ہم اجتماعی کوششوں سے حلقہ اسمبلی عادل آباد سے کانگریس اُمیدوار کو رُکن اسمبلی کی حیثیت سے جیت دلائیں گے

 

۔اس موقع پر ٹاؤن صدر گڈی پلی ناگیش ضلعی کمیٹی ورکنگ صدر بھوپیلی سریدھر، ضلع کانگریس جنرل سکریٹری کھڈے،سنتوش، ضلع کانگریس سیوادل چیئرمین بیڈوڈکر۔موتی رام،ضلع او بی سی سیل کے چیئرمین امبا کنتی۔اشوک،ضلع مینارٹی سیل چیئرمین شیخ کلیم،ضلع یوتھ کانگریس صدر سائی چرن گوڑ،این ایس یو آئی ضلع صدر شانتن ​​راؤ سابق یوتھ کانگریس پارلیمنٹ کے نائب صدر منگیش دیوتھاڈے۔ سابق کونسلر مرتضیٰ، گوولی. سنجے کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button