نیشنل

دہلی اور اس کے اطراف کے شہروں میں رعایتی قیمت میں ٹماٹر کی فروخت

مرکزی حکومت نے گروگرام، فریدآباد اور نوئیڈاسمیت دہلی اور اس سے مختلف علاقوں میں مختلف جگہوں پر 90 روپے فی کلو گرام کی رعایتی قیمت پر ٹماٹر کی فروخت شروع کردی ہے۔ National Co-Opretive Consumers Fedration این سی سی ایف ذریعے رعایتی شرحوں پر ٹماٹر فروخت کیا جارہا ہے۔

 

ٹماٹرکی یہ فروخت لکھنو اور کانپور میں بھی 15-15 موبائل vans کے ذریعے رعایتی شرحوں پر آج سے شروع کردی گئی ہے۔ مرکز نے آندھراپردیش،کرناٹک اور مہاراشٹر سے ٹماٹر کی فوری خریداری کی ہدایت جاری کی ہے، تاکہ ٹماٹر کی  بڑھتی ہوئی خردہ قیمتوں پر قابو پانے کیلئے بڑے صارف مرکزوں میں تقسیم کیاجاسکے۔

 

صارفین کے اُمور کے محکمے نے زرعی امدادِ باہمی کی مارکیٹنگ کی قومی فیڈریشناور امدادِ باہمی کی صارفین کی قومی فیڈریشن سے کہا ہے کہ وہ تین ریاستوں میں منڈیسے ٹماٹر کی فوری خریداری کریں تاکہ صارفین کے اُن بڑے مرکزوں میں ٹماٹر کی ایک ساتھ تقسیم کی جاسکے،

 

جہاں پچھلے ایک ماہ میں خردہ قیمتیں، ریکارڈ سطح سے زیادہپہنچ گئی ہیں۔صارفین کے اُمور کی وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹماٹر بونے اور اِس کیفصل کاٹنے نیز علاقوں میں اِس کی کمی بیشی کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں یہ اضافہ ہوا ہے۔ اُس نے کہا ہے کہ موسم کے دوران قیمتوں میں معمول کے اضافے کے علاوہ،سپلائی چین میں عارضی رکاوٹیں اور خراب موسم کی وجہ سے فصل کو نقصان اور دیگرعوامل، قیمتوں میں اچانک اضافے کا سبب ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button