بہترین خدمات انجام دینے والے تلنگانہ کے خادم حج سید امتیاز کی حجاج کرام کی جانب سے عزیزیہ میں تہنیت
حج سیزن 2024 کی واپسی کے موقع پر تلنگانہ کے حجاج کرام نے بہترین خدمات انجام دینے والے خادم حج سید امتیاز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزیزیہ کے بلڈنگ نمبر 354 کے دامن میں ان کی تہنیت پیش کی اور مبارکباد دی۔
شاید یہ پہلا موقع ہے کہ تلنگانہ سے سعادت حج کے لئے حج کمیٹی سے روآنہ ہونے والے حجاج کرام نے ایک خادم حج کی خدمات سے متاثر ہو کر ان کی تہنیت پیش کی ہے کیونکہ اکثر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ سعادت حج کے لئے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی ہر وقت یہ شکایت رہی ہے کہ خادم حج نے ان کی کوئی مدد یا رہنمائی نہیں کی۔
اس موقع پر جناب میر صفدر علی، سید مجیب الدین، ڈاکٹر سراج ، مظہر کوتوال، منان صاب (انجینئر)، وحیدصاحب (ریٹائرڈ پولیس ایس آئی)، سید جواد، عبدالرؤف، باسط، عبدالقادر، مولانا الیاس، انور بھائی (گولکنڈہ)، سلیم، قیصر، احمد صالح، سید الیاس، مجاہد، سجاد، عظیم، حفیظ صاحب، رحمان صاحب اور دیگر موجود تھے