جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز۔ حیدرآباد آؤٹر رنگ روڈ پر چوروں کو پکڑنے پولیس کی ہوائی فائرنگ

حیدرآباد۔ شہر کے مضافات میں جوروں کو پکڑنے کے لیے پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ یہ واقعہ پیدا عنبر پیٹ کے قریب آؤٹر رنگ روڈ پر پیش آیا۔فوری ملی جانکاری کے مطابق نیشنل ہائی وے پر چور پارک‌کی ہوئی گاڑیوں کو لوٹ رہے تھے، اس دوران نلگنڈہ پولیس نے چوکسی اختیار کی اور

 

ضلع ایس پی شرت چندرا پوار نے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ دج صبح کی اولین ساعتوں میں پولیس پٹرولنگ کر رہی تھی کہ انہیں چور نظر آئے۔ نلگنڈہ پولیس نے رچہ کنڈہ پولیس کو چوکنا کیا، رچہ کنڈہ اور نلگنڈہ پولیس نے چوروں کو پکڑنے کی مشترکہ کا طور پر کوشش کی، پیدا عنبرپیٹ کے قریب آؤٹر رنگ روڈ پر دنے کے بعد چوروں کو حراست میں لیا گیا،

 

معلوم ہوا ہے کہ ملزمین نے پولیس پر خنجر سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس کو ہوائی فائرنگ کرنی پڑی۔ بعد ازاں انہیں پکڑ لیا گیا مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button