محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام اردو میڈیم طلبہ میں تعلیمی اشیا کی تقسیم
نارائن پیٹ:05 جولائی (اردو لیکس) محمد یوسف میموریل اینڈ ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی نارائن پیٹ کے زیراہتمام نارائن پیٹ ٹاؤن’ اطراف و اکناف کے سرکاری و خانگی اسکول و مدارس کے طلباء میں سوسائٹی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی اردو میڈیم طلباءمیں مفت تعلیمی اشیاء( فری ایجوکیشن کٹ) تقسیم کی جارہی ہے۔
عنقریب اس ضمن میں ایک پروگرام منعقد کرتے ہوئے تمام طلباء و طالبات میں ایجوکیشن کٹ تقسیم کئے جائیں گے۔ اسکول و مدارس کے ذمہ داران سے خواہش ہے کہ وہ اپنے اپنے اسکول و مدارس کے غریب و مستحق طلباء کی فہرست معہ دستخط صدرمدرس’ جناب عبدالقدیر سنڈکے کرسپانڈنٹ ماڈرن ہائی اسکول نارائن پیٹ’ نور جہاں لائبریری و کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ نزد مدینہ مسجد نارائن پیٹ میں حافظ محمد تقی کے پاس جمع کرائیں۔ مزیدتفصیلات کے لے 9703383351 پر ربط پیدا کریں ۔ فہرست روانہ کرنے کی آخری تاریخ *10 جولائی 2024 بروز چہارشنبہ* مقرر کی گی ہے۔