انٹر نیشنل

برطانیہ کے عام انتخابات؛ لیبر پارٹی کی تاریخی کامیابی _ رشی سنک کی قیادت کو ہزیمت آمیز شکست

حیدرآباد _ 5 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) برطانیہ کے عام انتخابات میں کیر اسٹارمر کی قیادت میں لیبر پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رشی سنک کی قیادت والی کنزرویٹو پارٹی کو ہزیمت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی وجہ سے کنزرویٹو پارٹی 14 سال بعد اقتدار سے محروم ہونے جا رہی ہے

 

۔ اب تک کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر650 نشستوں میں سے 641 کے حتمی نتائج آگئے۔ لیبرپارٹی اب تک کے نتائج میں 410 نشستیں جیت چکی ہے جبکہ کنزرویٹو119 اور لب ڈیم 71 نشستوں پر کامیاب ہوئی۔ لیبر پارٹی 1997 کے تاریخی نتائج کو دوہرانے جارہی ہے۔ لیبرپارٹی کو1997 کے بعد اب تک کی سب سے بڑی جیت ملی تھی اس وقت پارٹی کے لیڈر ٹونی بلیئرتھے۔ پارٹی نے اس وقت 419 سیٹیں جیتی تھیں۔ جبکہ کنزرویٹیو صرف165سیٹوں پر محدود ہوکر رہ گئی تھی پارلیمنٹ کی 650 نشستوں کیلئے ساڑھے چار ہزار سے زائد امیدوار ہیں،

 

کامیابی کیلئے کسی بھی پارٹی کو50 فیصد یعنی 326 نشستیں درکارہیں۔ کوئی پارٹی اگراکثریت حاصل نہ کر پاتی ہے تو پارلیمنٹ معلق ہوگی۔نتائج کے بعد رشی سنک نے جمعہ کو برطانیہ کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جب ان کی پارٹی کو انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سنک نے پرنس چارلس III کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button