انٹر نیشنل

“شادی میں ضرور آنا” کے ساتھ انڈین ایمبیسی میں فلم فسٹیول کا اختتام

ریاض ۔ کے این واصف

بین ممالک فلموں کی نمائش کے ذریعہ ہم مختلف تہذیبوں، روایات، رہن سہن دیگر ممالک کے سماجی تانے بانے سے روشناس ہوتے ہیں۔ یہ بات نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج نے کہی۔ وہ انڈین ایمبیسی میں Ibero- American Film Festival کء اختتامی تقریب سے مخاطب تھے۔ سفارت خانہ ہند ریاض کے آڈیٹوریم میں یہ فلم فسٹیول 23 جون سے 5 جولائی تک جاری رہا۔

 

ابو ماتھن جارج نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سفارت خانوں کے ذریعہ سفارتی، سیاسی، تجارتی تعلقات فروغ پاتے ہیں۔ مگر فلمز کے ذریعہ بین ممالک انسانی رشتہ مضبوط ہوتے ہیں۔ مختلف ممالک کی فلموں کی اس نمائش کے ذریعہ ہم ایک منفرد تجربے سے گزرے ہیں۔ انھوں نے اگلے سال منعقد ہونے والے چوتھے Ibero امریکن فسٹیول کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

سفیر میکسیکو آنیال گومسٹرو نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ دو ہفتہ طول یہ فلم فسٹیول ناظرین کی شرکت اور ہمت افزائی کی بنا پر کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ سنیما شائقین کا ایسا ہی تعاون حاصل رہا تو آئیندہ سال چوتھا Ibero فلم فسٹیول اس سے زیادہ اعلیٰ پیمانے پر منعقد ہوگا۔ اس اس فلم فسٹیول میں جن ممالک کی فلمیں دکھائی گئیں ان میں میزبان میکسیکو کے علاوہ پرتگال، سلواڈور، پیرو، ڈومینکا ریپبلک، برازیل، اسپین، وننزولااور کیوبا شامل تھے۔ جبکہ اختتامی دن ہندی فلم “شادی میں ضرور آنا” دکھائی گئی۔

 

سکریٹری پریس اینڈ انفارمیشن شبیر کے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اس شو مین انڈیا اور مختلف ممالک کے سفراء، سفارت کار، انڈین کمیونٹی کے مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد شرکت کی۔ آخر میں شبیر نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button