تلنگانہ میں 35 کارپوریشنوں کے چیئرمین کے تقرر _ دو مسلمان بھی شامل

حیدرآباد _ 9 جوولائی ( اردولیکس) تلنگانہ میں کانگریس حکومت نے آخر کار کارپوریشنوں کے عہدوں کو پر کر دیا ہے جن کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ حکومت نے کئی کارپوریشنوں میں چیئرمین کی تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں
۔ تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کے چیئرپرسن کی حیثیت سے سنگاریڈی کے سابق ایم ایل اے جگاریڈی کی بیوی نرملا ریڈی کو مقرر کیا ہے۔ اسی طرح بھدراچلم نے سابق ایم ایل اے پوڈیم ویرایا کو فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا چیئرمین اور سابق ایم ایل اے ای انیل کو مائننگ کارپوریشن کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ حکومت کے چیف سکریٹری نے تمام 35 کارپوریشنوں کے چیئرمینوں کی تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
یہ تمام دو سال تک اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔ان میں دو کارپوریشن کے لئے مسلم قائدین کو نامزد کیا گیا ہے جن میں فوڈ کارپوریشن چیئرمین کی حیثیت سے ایم اے فہیم اور لائبریری چیئرمین کے طور پر محمد ریاض کا تقرر کیا گیا ہے جبکہ ایم اے جبار کو تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن کا وائس چیئرمین بنایا گیا ہے