تلنگانہ
محترمہ شمس النساء بلقیس لطیفی صاحبہ، رکن جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی حیدرآباد کا انتقال
محترمہ شمس النساء بلقیس لطیفی صاحبہ، رکن جماعت اسلامی ہند ٹولی چوکی حیدرآباد کا انتقال ہوگیا۔مرحومہ جناب عبد القدوس لطیفی صاحب رح کی بیٹی اور مولانا عبد الرزاق لطیفی رح اور جناب عبد الخالق لطیفی صاحب رح کی بھتیجی تھیں ۔ تینوں اپنے اپنے دور کے امرائے حلقہ آندھراپردیش رہے ہیں ۔ مشہورِ زمانہ مدرسہء لطیفیہ اور جامعہ دارالہدیٰ کا قیام کریم نگر میں ان حضرات کے گھر سے ہی ہوا ۔