جرائم و حادثات

برقعہ پوش خاتون کے ساتھ سڑک پر دست درازی _ ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ملزم گرفتار

لکھنو _ 9 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) اتر پردیش  کے میرٹھ شہر میں  ایک برقعہ پوش خاتون کے ساتھ سڑک پر دست درازی اور چھیڑ چھاڑ  کا واقعہ پیش آیا ۔ یہ واقعہ پیر کے دن پیش آیا تھا واقعہ کا ویڈیو قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔ منگل  کو اس  نامناسب رویے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد اس واقعے پر مقامی عوام  نے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ۔

 

اور پولیس میں اس کی شکایت کی گئی پولیس نے ویڈیو کی جانچ کرنے کے بعد اس واقعہ میں ملوث 45 سالہ وشال ٹھاکر کو گرفتار کر لیا  ہے اور اب وہ پولیس کی حراست میں ہے۔پولیس نے  ملزم  کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے  جیل بھیج دیا گیا ہے۔

 

2023 میں، خواتین کے قومی کمیشن  نے خواتین کے خلاف جرائم کی 28,811 شکایات درج کیں۔ اتر پردیش ملک کہ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں خواتین پر تشدد کے واقعات کی فہرست میں سرفہرست ہے جہاں  سب سے زیادہ 55 فیصد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ طبقوں کی خواتین، جن میں مذہبی اقلیتیں اور دلت شامل ہیں، جنسی ہراسانی کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button