نیشنل

حکومت اور مسلم کمیونٹی کے ووٹ لینے والے مسلم ریزرویشن پر خاموش ۔ ابوعاصم آعظمی

ریاض ۔ کے این واصف

ریاست مہاراشٹرا میں مسلم ریزرویشن پر حکومت کا تجاہل تشویش ناک اس مسئلہ پر وہ لوگ بھی خاموش ہیں جو مسلمانوں سے ہمدردی کا دعوی کرتے ہیں اور ان کے ووٹ بھی حاصل کرتے ہیں۔ یہ بات صدر مہاراشٹرا سماج وادی پارٹی و رکن اسمبلی ابوعاصم آعظمی نے کہی۔ ابو عاصم اسمبلی کے جاریہ اجلاس کے مباحثہ مین حصہ لیتے ہوئے مسلم ریزرویشن کی مانگ کی۔ انھوں نے اپنی کفتگو جاری رکھتے ہوئے ایک شعر پڑھا

 

دنیا ہمیں قاتل کہے گی، ہمیں سرعام قتل کیا جائے گا

ہم کنویں کھودتے رہیں گے، پانی ہمارے لیے حرام ہو جائے گا۔

 

انھوں نے کہا کہ ملک میں اگر یہی ذہنیت رہی تو مجھے ڈر ہے کہ اس صدی میں پھر نہ کوئی عبدالحمید ہوگا، نہ کوئی عبدالکلام ہوگا۔ابو عاصم نے مزید کہا کہ عدالت نے مسلمانوں کو تعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن دینے کو کہا ہے۔ اگر بی جے پی کے اتحادیوں نے اپنی ریاستوں میں مسلمانوں کو ریزرویشن دیا ہے تو مہاراشٹر میں ریزرویشن کیوں نہیں دیا جا سکتا۔

 

اگر ریاست مہاراشٹر میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی تو مہاراشٹر کبھی ترقی کی منزل نہیں پاسکے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button