جنرل نیوز

جناب محمد احمد صاحب المعروف ریگل احمد نظام آباد کا سانحہ ارتحال  

جناب محمد احمد صاحب (المعروف ریگل احمد) نظام آباد کا سانحہ ارتحال نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد کچیاں میں ادا کی جائے گی

 

نظام آباد 11/ (اردو لیکس)

یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ جناب محمد احمد (المعروف ریگل احمد ین آر آئی) ولد میراں صاحب مرحوم کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں بعمر( 68)سال میں انتقال پر ملال ہوگیا نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد کچیاں نظام آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قدیم قبرستان بودہن روڈ نظام آباد پر عمل میں آئی گی محمد احمد صاحب کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندانِ عمران شہزاد صدر ٹاؤن اقلیتی سل بی آر ایس پارٹی نظام آباد، محمد ریحان احمد صدر یوتھ تلنگانہ جاگروتی نظام آباد ، محمد نعمان احمد ین آر آئی ایڈیٹر روزنامہ آئینہ نظام آباد اور ایک دختر شامل ہے محمد احمد جناب بشیر احمد پاپلربیاٹریز بودھن روڈ نظام آباد کے چھوٹے بھائی تھے محمد احمد صاحب کی انتقال کی اطلاع ملنے پر مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے سیاسی ، سماجی قائدین کی ایک کثیر تعداد نے محمد احمد کی رہائش گاہ واقع حبیب نگر پہونچ کر میت کا دیدار کیا اور ان کے فرزندان عمران شہزاد ، ریحان احمد سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے والد محترم کے سانحہ ارتحال پر اظہار تعزیت کیا

مزید تفصیلات کے لئے عمران شہزاد سیل نمبر 8885666665

محمد ریحان احمد 8801366666 سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button