انٹر نیشنل

پاکستان میں آسمان کو چھوتی مہنگائی _ چکن کی قیمت 650 روپے فی کلو

حیدرآباد _ 6 جنوری( اردولیکس ڈیسک) پاکستان میں چکن کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ ایک کلو چکن کی قیمت کبھی 200 روپے یا 300 روپے تھی، اب 650 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ چکن  سے محبت کرنے والے قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے سخت پریشان ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں چکن کی قیمتوں میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ ماہ تک چکن 350 روپے فی کلو فروخت ہوتا تھا۔ اب یہ 650 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس سے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں مہنگائی میں بے تحاشہ اضافے کے باعث پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے

 

ملک کے اہم شہروں کراچی، پشاور اور لاہور میں مہنگائی سے عوامکو  مشکلات کا سامنا ہے ۔ پاکستان کے حالات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آنے والے دنوں میں نان ویج کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے چکن کی قیمت 800 روپے فی کلو سے تجاوز کرنے پر حیران ہونے کی ضرورت نہیں۔ تاہم پولٹری تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر سے چکن فیڈ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مالیاتی بحران کی وجہ سے پاکستان میں صرف نان ویج ہی نہیں پٹرول، ڈیزل، پکوان گیس اور برقی کی شرحیں بھی آسمان کو چھونے لگے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button