نیشنل

تیونشا شرما پر اسلام قبول کرنے کا شیزان خان دباؤ ڈال رہا تھا: ٹی وی اداکارہ کی والدہ کے سنگین الزامات

حیدرآباد _ 30 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) ٹی وی اداکارہ تیونشا شرما کی والدہ ونیتا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شیزان خان ان کی بیٹی تیونشا پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا تھا۔ اس کے  علاوہ بھی انہوں نے مزید سنگین الزامات بھی لگائے ہیں۔ تیونشا کی والدہ نے کہا کہ ان کی بیٹی کا مذہب تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھی شیزان خان کو سزا ملنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گی۔ نہ صرف شیزان خان بلکہ اس کا پورا خاندان تیونشا کو کنٹرول کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شیزان خان کی والدہ تیونشا کو ہراساں کرتی تھیں۔ شیزان کی بہن تیونشا کو درگاہ لے جاتی تھی۔ شیزان نے تیونشا سے شادی کا وعدہ بھی کیا تھا اور اس پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔ یہی نہیں ونیتا شرما نے یہ بھی کہا کہ شیزان نے تیونشا کو تھپڑ مارا تھا۔ اداکارہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ تیونشا نے شیزان کے فون میں دوسری لڑکی کے ساتھ چیٹس پڑھی تھیں۔ اسی وجہ سے دونوں میں لڑائی ہوئی اور بریک اپ ہوگیا۔

تیونشا کی والدہ نے کہا کہ ‘شیزان ہمارے گھر آیا کرتا تھا۔ تیونشا نے شیزان کا فون چیک کیا تھا۔ اس میں ایک اور لڑکی کے پیغامات تھے۔ اس بات پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ شیزان نے تیونشا کو تھپڑ مارا تھا۔ شیزان نے تیونشا سے کہا کہ تم جو کرنا چاہتی ہو کرو۔ شیزان کی ماں اور بہن بھی اس معاملے میں ملوث ہیں۔تیونشا کی ماں نے کہا کہ شیزان اور اس کا خاندان تیونشا کو اسلام قبول کرنے کے لیے کہتے تھے۔ تیونشا شیزان کی ماں کو امّی اور بہن کو  اپی کہنے لگی تھی۔ شیزان کی بہن تیونشا کو درگاہ لے جاتی تھی۔ میری بیٹی پوری طرح اس کی باتوں میں مگن تھی۔ وہ اس کے کہنے پر چلنے لگی۔ اس کی ماں میری بیٹی کو ہراساں کرتی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں کتوں سے ڈرتی ہوں لیکن شیزان کی والدہ کے کہنے پر تونیشا نے گھر میں ایک کتا بھی پالا تھا۔ آپ سوچیں، اس کا میری بیٹی پر کتنا کنٹرول تھا کہ اسے میرے ڈر کی بھی فکر نہیں تھی۔ میری بیٹی بدل گئی تھی۔ شیزان سے ملنے کے بعد وہ حجاب پہننے لگی۔ ان سے اردو سیکھنا شروع کی تھی

واضح رہے کہ 20 سالہ ٹی وی اداکارہ تیونشا شرما نے 24 دسمبر کو میک روم میں خودکشی کرلی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button