انٹر نیشنل

سعودی عرب – دس لاکھ سے زیادہ افراد نے کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا دورہ کیا

ریاض ۔ کے این واصف

حجاج و عمرہ زائرین مدینہ منورہ میں اہم مساجد اور دیگر مقامات کی زیارت کے ساتھ کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کامپلکس کی وزٹ کو بھی اپنے پروگرام میں شامل رکھتے ہیں۔ ان شہر نبی کریم میں زائرین کی بھاری تعداد موجود ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ ھجری سال کے دوران دس لاکھ سے زیادہ افراد نے مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا دورہ کیا۔

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے”کے مطابق 19 جولائی 2023 سے 6 جولائی 2024 کے درمیان حجاج، عمرہ زائرین اور سیاحوں سمیت مختلف قومیتوں کے دس لاکھ 19 ہزار 494 زائرین نے کمپلیکس کا دورہ کیا۔زائرین نے کمپلیکس میں قرآن پاک کی طباعت کے مختلف مراحل کے بارے میں آگاہی حاصل کی جہاں سالانہ دو کروڑ نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔

 

کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور سمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔کمپلیکس قوت سماعت اور بصارت سے محروم افراد کےلیے قرآن پاک کے آڈیو ورژن بھی تیار کرتا ہے۔یاد رہے کہ کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں تیار ہونے والے قرآن پاک کے نسخے

 

عمرہ زائرین اور حجاج میں سعودی قیادت کی جانب سے مفت تقسیم کیے جاتے ہیں ۔ مملکت بھر کی مساجد اور دنیا بھر کو فراہم کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button