جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں 18 دن کی لڑکی کو فروخت کرنے والا باپ اور دیگر دو افراد گرفتار

حیدرآباد _ 12 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک ظالم باپ نے 18 دن کی لڑکی کو فروخت کردیا۔ تاہم پولیس نے لڑکی کی ماں کی شکایت پر 24 گھنٹے کے اندر فروخت شدہ لڑکی کو برآمد کرلیا اور اس سلسلے میں تین افراد بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے

 

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے بنڈلہ گوڑہ سے تعلق رکھنے والا آصف نامی شخص نے اپنی 18 دن کی نومولود کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ نومولود کو فروخت کرنے کی اطلاع ملنے کے بعد اس کی ماں نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی۔

 

جس پر پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے نومولود کا پتہ چلانے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور 24 گھنٹے کے اندر نومولود لڑکی کو برآمد کرلیا۔ اور اسے فروخت کرنے کے الزام میں نومولود کے باپ آصف اور فروخت کروانے والی درمیانی خاتون سلطانہ کے علاوہ لڑکی کو خریدنے والے کو گرفتار کرلیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button