جنرل نیوز

سینئر سٹیزنس ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کا کانگریس امیدوار جیون ریڈی کی تائید کا اعلان

نظام آباد: 11 /مئی (پریس نوٹ)سینئر سٹیزنس ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کاخصوصی اجلاس منعقد ہوا۔جس میں مرزاافضل بیگ تیجان جنرل سیکرٹری نے اپنے خطاب میں نظام آباد پارلیمانی الیکشن کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے جو موجودہ حالات ہیں

 

جس طرح ملک میں نفرت کی سیاست کا ماحول بنتا جارہا ہے اور ہندوستان کے سیکولرازم کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایسے میں ملک کو فرقہ پرست طاقتوں سے بچانے کے لیے جمہوریت کی بقاء و دستور کے تحفظ کیلئے۔ ہمیں متحد ہونا ہوگا اور اپنے ووٹ کا صیح استعمال کرنا ہوگا۔ اگر اب بھی ہم لوگوں نے لاپرواہی کی تو یاد رکھیں ہماری نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ اس ضمن میں سینئر سٹیزنس کے آفس پر پچھلے 10 دن سے BLO’S کی خدمات حاصل کرتے ہوئے احمد پورہ کالونی کے تین بلدی ڈویژنوں میں مفت ووٹر سلپ کی اجرائی و وٹر لسٹ کے حساب سے بوتھ وائس کام انجام دیاجارہا ہے اور اس طرح کے کام گذشتہ 18 سالوں سے سینئر سٹیزنس سوسائٹی انجام دیتے آرہی ہے

 

۔ صدر سوسائٹی محمد فیاض الدین نے کہا کہ ہم لوگ 80 تا85 سال عمرکے ہونے کے باوجود بلا کسی مفاد کے خدمات انجام دیتے آرہے ہیں اور ہمیشہ اپنے قوم کے لئے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے کمر بستہ رہے اور انشاء اللہ جب بھی قوم و ملت کا کوئی بھی مسئلہ درپیش آتا ہے تو ہم لوگ اس پر آواز بلند کرتے ہیں اور قوم ملت کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کر تے آرہے ہیں اور جب تک ہیں کریں گے

 

۔ اور تمام اراکین سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ احباب کے سپورٹ سے ہی یہ سب کام ممکن ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر سید سعید الدین نائب صدر عبدالجلیل نائب صدر محمد عارف الدین سکریٹری و دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button