نیشنل

راجستھان کے ایک بینک میں برقعہ پر پابندی _ برقعہ پوش خاتون کی سیکیورٹی گارڈ اور بینک مینجر سے بحث کا ویڈیو دیکھیں

جے پور _ 5 ستمبر ( اردولیکس) تعلیمی اداروں میں برقعہ اور حجاب پر وقفہ وقفہ سے پابندی عائد کرنے کے بعد اب بینک میں بھی برقعہ پر پابندی لگا دی گئی ہے راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ایک خاتون کو بینک میں داخل ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ بینک کے "ہدایات” کے مطابق، بینک کے احاطے میں برقعہ پہننے کی اجازت نہیں ہے

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 5 منٹ سے زیادہ کی ویڈیو میں، ایک خاتون کو جگت پورہ میں واقع کینرا بینک کی برانچ میں داخلے کی درخواست کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا، جس پر سیکیورٹی گارڈ نے کہا کہ آپ کو برانچ میں داخل ہونے کے لیے اپنا برقع اتارنا پڑے گا۔  جب خاتون نے  رہنمایانہ خطوط کی کاپی  پیش کرنے گارڈ سے مطالبہ کیا تو اسے یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ "برقعہ کی اجازت نہیں ہے، ہمکو جو گائیڈ لائن ملی ہے اس پر عمل کرتے ہیں یہ کہتے ہوئے گارڈ نے  بینک کے گیٹ کو تالا لگا دیا۔

 

جب خاتون نے بار بار گارڈ سے کہا کہ وہ اسے بینک میں برقعہ پہننے کے خلاف ہدایات دکھائیں، تو اس نے ایک بار پھر گیٹ کھول دیا اور مینجر کے پاس بھیج دیا۔ برقعہ پوش خاتون نے بینک مینجر اور دیگر اسٹاف  سے بھی کافی دیر تک اسی مسئلے پر بحث کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button