جنرل نیوز

عادل آباد آرکیٹیکس اینڈ انجینئرس ایسوسی ایشن کے انتخابات ۔ انادنم جگدیشور صدر اور عبدالرب جنرل سیکرٹری منتخب

عادل آباد۔14/جولائی(اردو لیکس)عادل آباد آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئرس ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر انجینئر انادنم جگدیشور نے کہا کہ وہ آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئرس کے مسائل کو حل کرنے اور ایسوسی ایشن کی ترقی کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔عادل آباد شہر مستقر کے یوگا بھون میں اتوار کے روز آرکیٹکٹس،انجینئرس اور ایل ٹی پی اسوسی ایشن کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔

 

اجلاس میں نئی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔اس موقع پر انجینئر انادنم جگدیشور کو متفقہ رائے سے عادل اباد آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئرس ایسوسی ایشن کے طور پر صدر منتخب کیا گیا۔اور انجینئر عبدالرب کو جنرل سکریٹری، انجینئر ایم راجو کو خازن،انجینئر بیرا سرینواس اور انجینئر سید صابر کو نائب صدور منتخب کیا گیا

 

۔اس کے علاوہ جوائنٹ سیکریٹری کے طور پر انجینئر الماس خان اور انجینئر سوشانت گنڈاواہ اور آرگنائزنگ سیکریٹری کے طور پر انجینئر بی سری نواس اورانجینئر بنڈاری وجے اور ایگزیکیٹیو ممبرس کے طور پر انجینئر ارشد علی اور انجینئر ودوشی رانی اور دیگر کو منتخب کیا گیا۔بہت سے لوگوں نے ایسوسی ایشن کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button