جنرل نیوز

نرمل ضلع کلکٹرمشرف علی فاروقی کا بھینسیہ گورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل کا دورہ

ہاسپیٹل کی مرمت اور دواخانے کو مزید ترقی دینےکےلیے 85 لاکھ روپیوں کی منظور

بھینسیہ (نامہ نگارافروزخان)آج نرمل ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی نےنرمل ضلع ایڈیشنل کلکٹر ہنمنت بورکڈے۔نرمل ضلع ڈپٹی میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ادریس غوری ۔بھینسیہ آرڈی او لوکیشورراو۔ بھینسیہ میونسپل کمشنر ایم اے علیم کےہمراہ بھینسیہ گورنمنٹ ایریا ہاسپیٹل کا دورہ کرتےہوئے 85 لاکھ روپیوں لاگت سے ہاسپٹل کی مرمت اور اپگریڈیشن کےکاموں کا جائزہ لیتےہوئے ہاسپیٹل کےتمام حصوں کا دورہ کیا۔

انھوں نے مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے دواخانہ میں دی جارہی تمام سہولتوں کا جائزہ لیا ۔اس کے علاوہ دواخانہ کی چھت پر پہنچکر چھت کا معائنہ کیا۔دواخانے کی چھت پر صفائی کا ناقص انتظام کو دیکھ کرلاپرواہی برتنے پرہاسپیٹل عملہ اورمحکمہ بلدیہ کےعہدیداروں پربرہمی ظاہر کرتےہوئے جلداز جلدصفائی انجام دینے کوکہا۔بعدازاں انہوں نےمیڈیا کےنمائندوں سےخطاب کرتےہوئے بتلایا کہ بھینسیہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل کی مرمت اورupgradation پروگرام کےتحت حکومت کی جانب سے 85 لاکھ روپیوں کا فنڈمختص کیاگیا۔ان کاموں کوجلدازجلدشروع کرتےہوئے دوماہ کےاندرمکمل کرنے کی ہدایت دی جاچکی ہے۔اسکے علاوہ انہوں نے کہاکہ بھینسیہ ایریا ہاسپیٹل کےمیٹرینٹی وارڈس میں کافی تعداد میں ڈیلیوریاں انجام دی جارہی ہے جس کے پیش نظردواخانے میں بیڈس خالی نہیں بچ پارہے ہیں۔کیونکہ ہاسپیٹل انتظامیہ کی جانب سے بھی عوام کو ہرممکنہ سہولیات پہنچانے کی غرض سے ڈاکڑس صبح 9 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک ہاسپٹل میں موجودرہ کر عوام کا علاج کررہےہیں۔

بعدازاں نے انہوں نے کہاکہ  موسمی بیماریوں کی وجہہ سے دواخانوں میں عوام کی کشیرتعداد شریک ہورہی ہے ۔لہذا اس موقع پر انہوں نے عوام سے گذارش کی کہ وہ اپنے گھروں کے اطراف صفائی کے کاموں کو انجام دینے کوکہا کیونکہ صفائی کے ناقص انتظام کی وجہہ سے زیادہ ترڈینگو پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے لہذاان تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس ضمن میں نرمل ضلع میں تمام محکمے صحت کےذمےدار گھرگھرپہنچ کرافراد کی جانچ کررہےہیں۔ اس کےعلاوہ تمام سرکاری خانگی اسکولوں کےطلباء کی بھی جانچ کرتےہوئے بیماریوں کی تشخص کرتےہوئے امداد فراہم کی جارہی ہے۔اس موقع پرایریا ہاسپیٹل سپرٹنڈینٹ ڈاکٹرکاشی ناتھ۔بھینسیہ بی جے پی ٹاون صدربالاجی سوترے کےعلاوہ محکمے صحت اورمحکمے بلدیہ کےعہدیدار موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button