نیشنل

نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے اپنی کتاب سے مولانا ابوالکلام آزاد کے نام کو ہٹادیا

نئی دہلی _ 13 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (این سی ای آر ٹی) کی نصابی کتاب سے ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا ذکر ہٹا دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل سائنس کی 11 ویں  کلاس  کی نصابی کتاب کے پہلے باب ‘آئین کیوں اور کیسے’ میں ایک سطر میں ترمیم کی گئی  ۔جس کے تحت مولانا آزاد کا نام دستور ساز اسمبلی کمیٹی کے اجلاسوں سے ہٹا دیا گیا ۔عام طور پر جواہر لال نہرو، راجندر پرساد، سردار پٹیل یا بی آر امبیڈکر آئینی کمیٹیوں کی سربراہی کرتے تھے اس میں سے  مولانا ابوالکلام آزاد کا نام خارج کر دیا گیا۔

مولانا آزاد  نے 1946 میں ہندوستان کی نئی دستور ساز اسمبلی کے انتخابات میں آئین کی تشکیل کی قیادت کی۔ کانگریس کے صدر کے طور پر انہوں نے اس وفد کی سربراہی بھی کی جس نے برطانوی کیبنٹ مشن کے ساتھ بات چیت کی۔

 

دوسری جانب اسی نصابی کتاب سے جموں و کشمیر سے متعلق موضوعات کو بھی ہٹا دیا گیا۔ ‘آئین کا فلسفہ’ نامی دسویں باب میں جموں و کشمیر کا خطہ شرائط کے ساتھ ہندوستان میں شامل ہونے والی لائن کو حذف کر دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر، جموں و کشمیر کا انڈین یونین سے الحاق آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت اس کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے عزم پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button