نظام آباد میں ایک آٹو ڈرائیور کی ایمانداری

نظام آباد 19/,(اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر کے عیدگاہ مدینہ دھرم پوری ہلز علاقے کے متوطن آٹو ڈرائیور سلیم خان ایک انسان دوستی اور ایمانداری کی مثال قائم کی ہے۔ متاثرہ خاتون لکشمی نے بتایا کہ اس نے 16 تولہ چاندی نقد رقم اور دیگر اہم دستاویزات پر مشتمل ایک کور وہ سفر کے دوران آٹو میں بھول گئی لیکن آٹو ڈرائیور نے ان کا کور انھیں گھر تک پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نظام آباد کے ارسہ پلی کی گوجوگما لکشمی کام کے سلسلے میں شہر کے گنج کمان آئی تھی۔ اور کام مکمل ہونے کے بعد آٹو میں اپنے گھر واپس ہوگئی۔ اس دوران خاتون نے آٹو میں کور بھول گئی۔ آٹو ڈرائیور سلیم خان کام سے فارغ ہو کر جب اپنے گھر چلا گیا لیکن جب وہ آٹو پارک کررہا تھا اس نے آٹو میں ایک کور پایا۔ اس دوران متاثرہ خاتون فوری طور پر ٹاؤن پولیس اسٹیشن پہنچ کر آٹو میں کور بھول جانے کی شکایت درج کروائی ۔
آٹو ڈرائیور کور کے ساتھ واپس متاثرہ خاتون کے گھر پہنچ گیا اور اسے آٹو میں بھول جانے والے کور کو حوالے کردیا۔ خاتون نے سلیم خان کے سامنے ہی کور کو کھول کر اس میں موجود سامان کو چیک کرکے اطمینان کا اظہار کیا جس میں 16 تولہ چاندی نقد رقم اور دیگر شناختی کارڈز موجود تھے ٹاؤن سی آئی وجے بابو نے لکشمی کو کھوئی ہوئی رقم واپس کرنے پر آٹو ڈرائیور کی تعریف کی۔