جرائم و حادثات

تلنگانہ ۔ بچوں سے بھری چلتی اسکول بس کا اسٹیرنگ نکل گیا

حیدرآباد۔ چلتی اسکول بس کا اسٹیرنگ نکل گیا یہ حادثہ ریاست تلنگانہ ضلع یادادری بھونگیر میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق موتکور منڈل مستقر میں واقع سینٹ اینس اسکول کی بس میں طلبہ کو سوار کر کے اسکول لے جایا جا رہا تھا کہ

 

راستے میں دوپلی موضع کے پاس اچانک بس کا اسٹیرنگ اکھڑ کر ڈرائیور کے ہاتھ میں آگیا اور بس بے قابو ہوگئی۔اس وقت بس میں 17 کمسن بچے سوار تھے ان میں سے بعض کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

 

تاہم کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا جس پر بچوں کے ماں باپ نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button