جرائم و حادثات
بیوی کی رسیوں سے باندھ کر پٹائی۔ ظلم کی انتہا کا واقعہ

حیدرآباد ۔ ریاست آندھراپردیش ضلع پرکاشم، منڈل ترلوپاڑو کے کلوجوولا پاڈو گاؤں میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ایک شوہر نے اپنی بیوی کو رسیوں سے باندھ کر بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔
مقامی لوگوں کے مطابق، "گُروناتھم” نامی شخص کو بیوی، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔فی الحال گُروناتھم ایک اور عورت کے ساتھ حیدرآباد میں رہائش پذیر ہے۔اس کی بیوی کلوجوولا پاڈو میں ایک بیکری میں کام کر کے اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جب بھی گُروناتھم حیدرآباد سے گھر آتا ہے وہ بیوی سے بیکری میں کمائے گئے پیسے مانگتا ہے اور اسے سخت تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ آج اس نے یہی حرکت کی جسے پڑوسیوں نے سیل فون میں ریکارڈ کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔