اندراپریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام 25- اور 26- اپریل کو قومی سمینار

حیدرآباد 24- اپریل ( اردولیکس ) اندراپریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج براۓ نسواں نامپلی کے شعبہ کے زیر اہتمام تلنگانہ کونسل آف ہائیرایجو کیشن وتلنگانہ اردو اکیڈیمی کے تعاون سے 25- اور 26- اپریل جمعہ و ہفتہ کو قومی سمینار بعنوان اردوناول سمت ورفتار ” اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج
نامپلی میں منعقد ہورہا ہے معاون کنوینر ڈاکٹر عظمت اللہ نے بتا یاکہ کمشنر کالجیٹ ایجو کیشن نے اپنے ایک حکمنامہ کے ذریعہ اس سمینار میں شرکت کرنے والے لکچررس کو آن ڈیوٹی شرکت کی اجازت دی ہے دس بجے دن افتتاح ہوگا افتاحی سیشن کی چیف گیسٹ شریمتی اے دیواسیناآئی اے ایس کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن سرپرست اعلیٰ اور سرپرست پروفیسر چندرا مکھر جی پرنسپل اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی ہوں گی۔
ممتاز ناول نگار محترمہ قمر جمالی کا کلیدی خطبہ ہوگاپروفیسر ڈی ایس آر راجندر سنگھ جوائنٹ ڈائریکٹردفتر سی سی ای ‘ پروفیسر جی یادگیری جوائنٹ ڈائریکٹر دفتر سی سی ای ‘ پروفیسر بالابھاسکر اے جی اوسی سی ای ‘ جناب طاہر بن ہمدان صدرنشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی اور جناب اسد اللہ ڈائریکٹر سکریٹری تلنگانہ اردو اکیڈیمی مہمانان اعزازی ہوں گے ڈاکٹر رضوانہ بیگم سمینار کی کنوینر ہوں گی ڈاکٹر عظمت اللہ نے مزید بتایا کہ پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرة المعارف وسابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی ‘ پروفیسر مجید بیدار سابق صدر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ’ پروفیسر نسیم الدین فریس سابق ڈین فیکلٹی آف لینگویجس مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ‘ پروفیسر فضل اللہ
مکرم صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف حیدرآباد مہمانان خصوصی ہوں گے ایک تا دو بجے دن وقفہ ہوگا 2تا 5 بجے شام ٹکنیکل سیشن ہوں گے پروفیسر اسلم فاروقی پرنسپل سی ڈی س نظام آباد ‘ ڈاکٹر ناظم علی ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ نظام آباد ‘ ڈاکٹر ابرارالباقی اسو سی ایٹ پروفیسر ستواہنا یونیورسٹی اور ڈاکٹر گل رعنا اسوسی ایٹ پروفیسرتلنگانہ یونیورسٹی حصہ لیں
گے جناب عظمت اللہ شکریہ ادا کریں گے محمد امجد اور محترمہ ہاجرہ نظامت کے فرائض انجام دیں گے